کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جب آدمی کھانا کھائے اور دائیں کروٹ پر تکیہ لگائے
حدیث نمبر: 25276
٢٥٢٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يونس بن محمد قال: حدثنا عبد الواحد بن زياد قال: حدثنا عاصم الأحول قال: أكل ابن سيرين يومًا ثم اتكأ على يمينه، قال: فقلت: إن الأطباء يكرهون أن يأكل الرجل ويتكئ على يمينه، فقال: إن كعبًا لم يكن يكره ذلك، كان يقول: توسد يمينك ثم استقبل القبلة، فإنها وفاؤه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم بن احوص بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین نے ایک دن کھانا کھایا اور پھر دائیں کروٹ پر تکیہ لگا لیا۔ عاصم کہتے ہیں۔ میں نے ان سے کہا۔ اطباء اس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ آدمی کھانا کھائے اور دائیں کروٹ پر تکیہ لگائے۔ تو حضرت ابن سیرین نے فرمایا۔ حضرت کعب اس کو مکروہ نہیں سمجھتے تھے۔ وہ کہا کرتے تھے۔ تم اپنے دائیں پہلو پر تکیہ لگاؤ پھر قبلہ رُخ ہو جاؤ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطب / حدیث: 25276
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25276، ترقيم محمد عوامة 24193)