حدیث نمبر: 25260
٢٥٢٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (يزيد) (١) بن هارون (قال) (٢): (أخبرنا) (٣) ابن أبي ذئب عن سعيد بن خالد عن سعيد بن المسيب عن عبد الرحمن ابن عثمان قال: ذكر طبيب عند النبي ﷺ دواء (يجعل) (٤) فيه الضفدع، فنهى ⦗٢١٠⦘ رسول اللَّه ﷺ عن قتل الضفدع (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمان بن عثمان سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ ایک طبیب نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ایک ایسی دواء کا ذکر کیا جس میں مینڈک ڈالے جاتے تھے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مینڈک کو قتل کرنے سے منع فرمایا۔
حدیث نمبر: 25261
٢٥٢٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) (شعبة عن) (٢) (زرارة) (٣) بن (٤) أوفى عن أبي الحكم (البجلي) (٥) عن عبد اللَّه بن عمرو قال: لا تقتلوا (الضفادع) (٦)، فإن (نقيقها) (٧) الذي تسمعون تسبيح (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ تم مینڈکوں کو قتل نہ کرو کیونکہ تم ان کی جو آواز سنتے ہو وہ تسبیح ہے۔