حدیث نمبر: 25236
٢٥٢٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن شعبة عن قتادة عن أبي المتوكل الناجي عن أبي سعيد الخدري قال: جاء رجل إلى رسول اللَّه ﷺ فقال: يا رسول اللَّه إن أخي استطلق بطنه، قال: "اسقه عسلًا"، فسقاه، فأتى النبي ﷺ (١) فقال: يا رسول اللَّه إني سقيته فلم يزده إلا استطلاقًا، قال: "اسقه عسلًا"، [فسقاه، فأتى رسول اللَّه ﷺ فقال: يا رسول اللَّه إني سقيته (فلم يزده) (٢) إلا استطلاقًا، قال: "اسقه عسلًا"] (٣)، فإما في الثالثة وإما في الرابعة (قال) (٤): (حسبته) (٥) قال: فشفي فقال رسول اللَّه ﷺ: "صدق اللَّه وكذب بطن أخيك" (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ ایک آدمی جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! میرے بھائی کو دست آ رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” تم اس کو شہد پلاؤ۔ “ چناچہ اس آدمی نے اپنے بھائی کو شہد پلایا۔ پھر (دوبارہ) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! میں نے اس کو شہد پلایا ہے لیکن شہد نے اس کے دست میں اور اضافہ کردیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم اس کو شہد پلاؤ۔ “ چناچہ اس آدمی نے (دوبارہ) اپنے بھائی کو شہد پلایا۔ اور پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! میں نے اس کو شہد پلایا ہے لیکن شہد نے تو اس کے دست میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (پھر) ارشاد فرمایا : ” تم اس کو شہد پلاؤ “۔ پھر تیسری بار یا چوتھی بار تھی (میرے خیال میں) کہ اس آدمی نے بتایا۔ وہ مریض صحت یاب ہوگیا ہے۔ اس پر جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالیٰ کی بات سچی ہے اور تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے۔ “
حدیث نمبر: 25237
٢٥٢٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن (السدي) (١) عن (يعفور) (٢) بن مغيرة، عن علي قال: إذا اشتكى أحدكم شيئا فليسأل امرأته ثلاثة دراهم من صداقها، (فيشتري بها) (٣) عسلا، (فيشربه) (٤) بماء السماء، فيجمع اللَّه (له) (٥) الهنيء المريء، والماء المبارك، والشفاء (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جب تم میں سے کسی کو کوئی تکلیف ہو تو اس کو چاہیئے کہ وہ اپنی بیوی سے اس کے مہر میں سے تین درہم مانگ لے اور ان سے شہد خرید لے پھر اس کو آسمان کے پانی سے ملا کر پی لے پس اللہ تعالیٰ خوش حالی، مبارک پانی اور شفا کو اکٹھا کردیں گے۔
حدیث نمبر: 25238
٢٥٢٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن (نسير) (١) عن (بكر) (٢) بن ماعز عن الربيع بن خثيم قال: ما للنفساء عندي إلا التمر، ولا للمريض إلا العسل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ربیع بن خثیم سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میرے پاس نفاس والی عورتوں کے لئے کھجور اور عام مریض کے لئے شہد کے علاوہ کوئی علاج نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 25239
٢٥٢٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية وابن نمير عن الأعمش عن خيثمة عن الأسود قال: قال عبد اللَّه: (عليكم) (١) بالشفائين: القرآن والعسل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں۔ تم دو شفاؤں کو لازم پکڑو۔ قرآن اور شہد۔
حدیث نمبر: 25240
٢٥٢٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن ابن جريج قال: أتى رجل النبي ﷺ فشكا إليه بطن أخيه، فقال: "عليك بالعسل"، ثم عاد إليه فقال: كأنه، ⦗٢٠٤⦘ فقال: "كذب بطن أخيك، وصدق القرآن عليك بالعسل" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج سے روایت ہے کہتے ہیں کہ ایک آدمی جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے اپنے بھائی کے پیٹ خراب ہونے کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” تم پر شہد لازم ہے۔ “ وہ آدمی دوبارہ شکایت لے کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا۔ وہ ویسا ہی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے اور قرآن سچا ہے۔ تم ضرور شہد کو استعمال کرو۔ “
حدیث نمبر: 25241
٢٥٢٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: كانوا يستحبون للنفساء الرطب.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے روایت ہے کہتے ہیں کہ پہلے لوگ نفا سوالی عورتوں کے لئے تر کھجوروں کو اچھا سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 25242
٢٥٢٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن حصين عن عمرو بن ميمون قال: ما للنفساء إلا الرطب؛ لأن اللَّه (تعالى) (١) جعله رزقًا لمريم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن میمون سے روایت ہے کہتے ہیں کہ نفاس والی عورتوں کے لئے تر کھجور ہی (سب سے بہتر) ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس کو حضرت مریم (علیہ السلام) کے لئے رزق بنایا تھا۔