حدیث نمبر: 25223
٢٥٢٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا عباد بن منصور عن عكرمة عن ابن عباس أن النبي ﷺ قال: "خير يوم (تحجمون) (١) فيه ⦗١٩٨⦘ سبع عشرة وتسع (عشرة) (٢) وإحدى وعشرين" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” وہ سب سے بہتر دن جس میں تم حجامت کرواؤ ، سترہ، انیس اور اکیسویں تاریخ ہے۔ “
حدیث نمبر: 25224
٢٥٢٢٤ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل ويزيد بن هارون عن عاصم عن ابن سيرين قال: كان يعجبه أن يحتجم من السبعة عشر إلى العشرين] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین کے بارے میں روایت ہے، کہتے ہیں کہ انہیں سترہ سے بیس تک کی تاریخ میں حجامت کروانا زیادہ اچھا لگتا تھا۔
حدیث نمبر: 25225
٢٥٢٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن ليث عن مكحول قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من احتجم يوم الأربعاء ويوم السبت فأصابه وضح فلا يلومن إلا نفسه" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جس آدمی نے بدھ والے دن یا ہفتہ والے دن حجامت کروائی اور پھر اس کو مرگی ہوجائے تو وہ اپنے آپ کو ہی ملامت کرے۔
حدیث نمبر: 25226
٢٥٢٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من كان محتجمًا فليحتجم يوم السبت" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حجاج سے روایت ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص حجامت (پچھنے) کروانا چاہے اس کو چاہیے کہ وہ ہفتہ کو حجامت کروائے۔ “