حدیث نمبر: 25217
٢٥٢١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن هشام بن عروة عن أبيه عن عائشة أن رسول اللَّه ﷺ قال: " (الحمى) (١) من فيح جهنم فأبردوها بالماء" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بخار، جہنم کی لپٹ مں ١ سے ہے۔ پس تم اس کو پانی سے ٹھنڈا کرو۔ “
حدیث نمبر: 25218
٢٥٢١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن هشام عن فاطمة عن أسماء أنها كانت تؤتى بالمرأة الموعوكة فتدعو بالماء (فتصبه) (١) في (جيبها) (٢) وتقول: إن رسول اللَّه ﷺ قال: "أبردوها بالماء، فإنها من فيح جهنم" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماء کے بارے میں روایت ہے کہ ان کے پاس (بخار سے) تڑپتی عورت کو لایا جاتا تھا اور وہ پانی منگواتی اور اس پانی کو اس کے گریبان میں بہاد یتی اور فرماتی۔ بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ ” اس بخار کو پانی سے ٹھنڈا کرو، کیونکہ یہ جہنم کی شدت میں سے ہے۔ “
حدیث نمبر: 25219
٢٥٢١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن أبيه عن (عباية) (١) بن رفاعة قال: أخبرني رافع بن خديج أن رسول اللَّه ﷺ قال: "الحمى من فور جهنم فأبردوها بالماء" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت رافع بن خدیج بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بخار، جہنم کی شدت میں سے ہے پس تم اس کو پانی سے ٹھنڈا کرو۔ “
حدیث نمبر: 25220
٢٥٢٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير ومحمد بن بشر قال: حدثنا عبيد اللَّه (عن) (١) نافع عن ابن عمر عن النبي ﷺ قال: "إن شدة الحمى من فيح جهنم فأبردوها بالماء" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ’ ’ بلاشبہ بخار کی شدت جہنم کی لپٹ میں سے ہے، پس تم اس کو پانی سے ٹھنڈا کرو۔ “
حدیث نمبر: 25221
٢٥٢٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا همام عن أبي (جمرة) (١) قال: كنت أدفع الناس عن ابن عباس، (فاحتبست) (٢) أيامًا، فقال: ما حبسك؟ قلت: الحمى، قال: إن رسول اللَّه ﷺ قال: "إن الحمى من فيح جهنم فأبردوها بماء زمزم" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جمرہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے ہاں سب سے زیادہ آنے والا تھا۔ چند دن تک میں محبوس رہا تو انہوں نے پوچھا، تمہیں کس چیز نے روکے رکھا ؟ میں نے عرض کیا، بُخار نے۔ انہوں نے ارشاد فرمایا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ” یقینا بخار جہنم کی لپٹ میں سے ہے پس تم اس کو زمزم کے پانی سے ٹھنڈا کرو۔ “
حدیث نمبر: 25222
٢٥٢٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن يزيد بن أبي (زياد) (١) عن (٢) مقسم عن ابن عباس أنه كان إذا حم بل ثوبه ثم لبسه ثم قال: إنها من فيح جهنم فأبردوها بالماء (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کیا گیا ہے کہ انہیں جب بخار آتا تو وہ اپنے کپڑوں کو تر کرلیتے اور پھر ان کپڑوں کو پہن لیتے پھر فرماتے ، یقینا یہ بخار جہنم کی شدت میں سے ہے، پس تم اس کو پانی سے ٹھنڈا کرو۔