حدیث نمبر: 25176
٢٥١٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي سفيان عن جابر قال: بعث النبي ﷺ إلى أبي بن كعب طبيبا، فقطع منه عرقًا ثم كواه عليه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابی ّ بن کعب کی طرف ایک طبیب بھیجا۔ اس نے حضرت ابی کی رگ کاٹ دی اور اس نے اس رگ پر داغ دیا۔
حدیث نمبر: 25177
٢٥١٧٧ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبي مكين عن ابن سيرين عن عمران بن حصين أنه قطع العروق (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حصین کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے رگوں کو کاٹا۔
حدیث نمبر: 25178
٢٥١٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبي مكين قال: رأيت ابن سيرين (عند مائي) (١)، فقلت له: أي شيء (تصنع) (٢) هاهنا؟ فقال: أقطع (عرق) (٣) كذا لابن أخي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مکین سے روایت ہے کہ میں نے حضرت ابن سیرین کو اپنے پانی کے پاس دیکھا تو میں نے ان سے پوچھا۔ آپ یہاں کیا کر رہے ہیں ؟ انہوں نے جوا ب میں کہا۔ میں اپنے برادرزادہ کی فلاں رگ کو کاٹ رہا ہوں۔
حدیث نمبر: 25179
٢٥١٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن عبد الملك بن أبي سليمان قال: سمعت مجاهدا يقول: قُطعتْ (مني) (١) (عرق) (٢) أو عروق] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الملک بن ابی سلیمان سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد کو کہتے سُنا کہ میری ایک رگ یا کئی رگیں کٹی ہوئی ہیں۔
حدیث نمبر: 25180
٢٥١٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (عن) (١) سفيان عن (٢) سعد بن إبراهيم قال: رأيت عروة أصابه هذا الداء -يعني الآكلة- فقطع رجله من الركبة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد بن ابراہیم سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عروہ کو دیکھا کہ انہیں یہ بیماری لگ گئی تھی …یعنی عضو کو ختم کردینے والی بیماری … تو انہوں نے اپنا پاؤں ٹخنہ سے کٹوا دیا تھا۔
حدیث نمبر: 25181
٢٥١٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن ابن (أبجر) (١) عن عامر قال: يمسح على (العرق) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رگ پر ہاتھ پھیر کر صاف کیا جائے گا۔