کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جو لوگ دم تعویذات میں پھونک مارنے کی اجازت دیتے ہیں
حدیث نمبر: 25108
٢٥١٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن سماك عن محمد بن حاطب قال: (دببتُ) (١) إلى قدر لنا فاحترقت يدي، فأتت بي أمي (إلى شيخ) (٢) بالبطحاء، فقالت: هذا محمد (قد) (٣) احترقت يده، فجعل ينفث عليها ويتكلم بكلام لا ⦗١٥٠⦘ أحفظه، فلما كان في (إمرة) (٤) عثمان قلت: من الشيخ (الذي) (٥) ذهبت بي إليه؟ (قالت) (٦): رسول اللَّه (٧) (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضر ت محمد بن حاطب سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں (بچپن میں) اپنی ایک ہانڈی کی طرف رینگتے ہوئے جا پہنچا اور میرا ہاتھ جل گیا، تو میری والدہ مجھے لے کر مقام بطحاء میں ایک شخص کے پاس آئیں اور عرض کیا یہ محمد ہے، اس کا ہاتھ جل گیا ہے، پس اس شیخ نے ہاتھ پر پھونکنا شروع کیا اور کچھ کلمات بھی پڑھے جن کو میں یاد نہ رکھ سکا، پھر جب حضرت عثمان کی امارت کا زمانہ تھا تو میں نے (والدہ سے) کہا، وہ کون شیخ تھے جن کے پاس آپ مجھے لے کرگئی تھیں ؟ والدہ نے کہا، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطب / حدیث: 25108
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ شريك وسماك صدوقان، أخرجه أحمد (١٥٤٥٢)، والنسائي في الكبرى (١٠٨٦٣)، وابن حبان (٢٩٧٦)، والطيالسي (١١٩٤)، والحاكم (٤/ ٦٢)، والطبراني (١٩/ [٩٣٨])، والبيهقي في الدلائل (٦/ ١٧٤).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25108، ترقيم محمد عوامة 24028)
حدیث نمبر: 25109
٢٥١٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثني عبد العزيز بن عمر قال: حدثني رجل من بني سلامان بن سعد عن (أمه) (١) أن خالها حبيب بن (فويك) (٢) حدثها أن أباه خرج به إلى رسول اللَّه ﷺ وعيناه (مبيضتان) (٣)، لا يبصر بهما شيئًا، (فسأله) (٤) ما أصابه؟ فأخبره فنفث رسول اللَّه ﷺ في (عينيه) (٥) فرأيته يدخل الخيط في الإبرة وإنه للابن ثمانين، وإن عينيه (لمبيضتان) (٦) (٧).
مولانا محمد اویس سرور
بنو سلامان بن سعد کے ایک آدمی، اپنی والدہ کے واسطہ سے روایت کرتے ہیں کہ ان کے ماموں حبیب بن فویک نے ان کی والدہ سے بیان کیا کہ ان (حبیب) کے والد انہیں لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے جبکہ ان کی آنکھیں بےنور تھیں، ان سے کوئی چیز دکھائی نہں س دیتی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُن (والد) سے پوچھا کہ اس (حبیب) کو کیا ہوا ہے ؟ والد نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتایا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس (حبیب) کی آنکھوں میں پھونک ماری۔ پس میں نے (حبیب) کو دیکھا کہ وہ سوئی میں دھاگہ ڈال رہے تھے جبکہ ان کی عمر اسّی سال تھی اور ان کی آنکھیں سفید تھیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطب / حدیث: 25109
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25109، ترقيم محمد عوامة 24029)
حدیث نمبر: 25110
٢٥١١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مالك بن أنس عن الزهري عن عروة عن عائشة أن النبي ﷺ كان ينفث في الرقية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تعویذ، دم میں پھونک مارا کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطب / حدیث: 25110
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٠١٦)، ومسلم (٢١٩٢).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25110، ترقيم محمد عوامة 24030)
حدیث نمبر: 25111
٢٥١١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير قال: حدثنا (عثمان) (١) بن حكيم قال: أخبرني عبد الرحمن بن عبد العزيز (عن) (٢) يعلى بن مرة قال: رأيت رسول اللَّه ﷺ رفعت امرأة إليه صبيًا، فجعله بينه وبين واسطة (الرّحْل) (٣) ثم (فغر فاه) (٤) فنفث فيه (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یعلی رضی اللہ عنہ بن مرہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا : آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک عورت نے بچہ کو اوپر اٹھایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بچہ کا کجاوہ اور اپنے درمیان کرلیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا منہ کھولا اور اس میں پھونک ماری۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطب / حدیث: 25111
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25111، ترقيم محمد عوامة 24031)
حدیث نمبر: 25112
٢٥١١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن عثمان بن قيس عن قيس بن محمد بن الأشعث قال: ذهب (بي) (١) إلى عائشة وفي عيني سوء، فرقتني ونفثت (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس بن محمد بن اشعث سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ مجھے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں لے جایا گیا جبکہ میری آنکھوں میں تکلیف تھی تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھے دم کیا اور پھونک ماری۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطب / حدیث: 25112
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25112، ترقيم محمد عوامة 24032)
حدیث نمبر: 25113
٢٥١١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن ابن عون قال: سألت محمدًا عن الرقية ينفث فيها، فقال: لا أعلم بها بأسًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے محمد سے اس دم کے بارے میں سوال کیا جس میں پھونک (بھی) ماری جاتی ہے ؟ تو آپ نے جواب میں فرمایا : میں اس میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطب / حدیث: 25113
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25113، ترقيم محمد عوامة 24033)