کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن لوگوں نے بچھو اور زہر کے تعویذ میں اجازت دی ہے (ان کے دلائل)
حدیث نمبر: 25074
٢٥٠٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن عبد الرحمن بن الأسود عن أبيه عن عائشة قال: سألتها عن الرقية من (الحمة) (١)، فقالت: رخص رسول اللَّه ﷺ (٢) (في الرقية) (٣) من كل ذي حمة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن اسود، اپنے والد کے واسطہ سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے زہر کے تعویذ کے بارے میں سوال کیا ؟ تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہر زہر کے لیے تعویذ کی اجازت عطا فرمائی ہے۔
حدیث نمبر: 25075
٢٥٠٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي سفيان عن جابر قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن الرقى، وكان عند (آل) (١) عمرو بن حزم رقية يرقون بها من العقرب، (قال) (٢): فأتوا النبي ﵇ (٣) فعرضوها عليه، وقالوا: إنك نهيت عن (الرقى) (٤)، فقال: "من استطاع منكم أن ينفع أخاه فليفعل" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تعویذات سے منع فرمایا تھا اور عمرو بن حزم کے گھر والوں کے پاس ایک تعویذ تھا جس سے وہ بچھو کا تعویذ کرتے تھے۔ راوی کہتے ہیں، پس یہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور انہوں نے یہ تعویذ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے پیش کیا اور عرض کیا، آپ نے تو تعویذات سے منع کیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم میں سے جو شخص اپنے بھائی کو نفع پہنچا سکے تو اسے چاہیئے کہ وہ نفع پہنچائے۔ “
حدیث نمبر: 25076
٢٥٠٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة (عن) (١) مجالد عن عامر عن بعض أصحاب النبي ﷺ قال: (قال رسول اللَّه ﷺ) (٢): "لا رقية إلا من عين أو حمة" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعض صحابہ میں سے کسی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” نظر اور زہر کے علاوہ کسی شئی کا تعویذ (درست) نہیں ہے۔ “
حدیث نمبر: 25077
٢٥٠٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن الأعمش عن إبراهيم قال: لدغتني عقرب، فابتدر منخراي (دم) (١)، (فرقاني) (٢) الأسود فبرأت.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ مجھے ایک بچھو نے ڈس لیا تھا اور میرے نتھنوں سے خون بہنا شروع ہوگیا تھا مجھے اسود نے تعویذ دیا تو میں صحت یاب ہوگیا۔
حدیث نمبر: 25078
٢٥٠٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا خلف بن خليفة عن منصور عن الحسن أنه كان لا يرى برقية (الحمة) (١) بأسًا.
مولانا محمد اویس سرور
حسن کے بارے میں روایت ہے کہ وہ زہر کے لئے تعویذ کرنے میں کوئی حرج نہیں محسوس کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 25079
٢٥٠٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن محمد قال: رخص في الرقى من الحمة (والنملة) (١) والنفس.
مولانا محمد اویس سرور
محمد سے روایت ہے کہتے ہیں کہ زہر ، پہلو کے دانہ اور نظر کے بارے میں تعویذ کرنے کرانے کی اجازت دی گئی ہے۔
حدیث نمبر: 25080
٢٥٠٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (ابن) (١) إدريس عن محمد بن عمارة عن أبي بكر بن محمد أن خالدة بنت أنس أم بني حزم (الساعدي) (٢) جاءت إلى رسول اللَّه ﷺ فعرضت عليه الرقى، فأمرها بها (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوبکر بن محمد سے روایت ہے کہ بنو حزم ساعدی کی والدہ، حضرت خالدہ بنت انس ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ایک تعویذ پیش کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اس تعویذ کی اجازت عطا فرمائی۔
حدیث نمبر: 25081
٢٥٠٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا سفيان عن عاصم عن يوسف بن عبد اللَّه بن الحارث عن أنس قال: رخص رسول اللَّه ﷺ في الرقية من العين والحمة (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نظر اور زہر کے تعویذ کی اجازت عنایت فرمائی تھی۔
حدیث نمبر: 25082
٢٥٠٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن زكريا عن عامر قال: (رأى ابن) (١) مسعود على ابنه (قصبة) (٢) من الحمى، فقطعها وقال: لا رقية إلا من عين أو حمة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے اپنے بیٹے پر بخار کے (تعویذ کے طور پر) بانس کی نلکی دیکھی تو آپ نے اس کو توڑ دیا اور ارشاد فرمایا : نظر اور زہر کے سوا کسی شئی کا تعویذ (درست) نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 25083
٢٥٠٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (علي) (١) بن مسهر عن (عبيد اللَّه) (٢) عن نافع عن ابن عمر أنه استرقى من العقرب (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے بچھو کے (ڈسنے پر) تعویذ حاصل کیا تھا۔
حدیث نمبر: 25084
٢٥٠٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة (عن مغيرة) (١) عن إبراهيم قال: كان لآل الأسود (رقية) (٢) يرقون بها في الجاهلية من (الحمة) (٣)، قال: (فعرضها) (٤) الأسود على عائشة، قال: (فأمرتهم) (٥) أن (يرقوا) (٦) بها، قال: وقالت: عائشة لارقية إلا من عين أو حمة (٧).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ آل سعود کے پاس زمانہ جاہلیت ہی سے زہر کا ایک تعویذ تھا، جو وہ لوگوں کو دیتے تھے۔ راوی کہتے ہیں، پس حضرت اسود نے وہ تعویذ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے سامنے پیش کیا، راوی کہتے ہیں، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں حکم دیا کہ وہ اس تعویذ کے ذریعہ سے علاج کیا کریں۔ راوی کہتے ہیں، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ بھی فرمایا : نظر اور زہر کے علاوہ کسی شئی کا تعویذ (درست) نہیں ہے۔