حدیث نمبر: 25059
٢٥٠٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم قال: أخبرنا (ابن) (١) عون عن إبراهيم أنه سئل عن رجل كان بالكوفة يكتب (من الفزع) (٢): آيات من القرآن فيسقاه المريض، فكره ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کے بارے میں روایت ہے کہ ان سے ایک آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جو آدمی کوفہ میں تھا اور ڈرے ہوئے لوگوں کو قرآن کی آیات لکھ کردیتا اور پھر ان آیات کو وہ مریض کو پلاتا تھا ؟ تو ابراہیم نے اس کو پسند نہیں فرمایا۔
حدیث نمبر: 25060
٢٥٠٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن الحكم (بن) (١) عطية قال: سمعت الحسن وسئل عن النشر فقال: سحر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم بن عطیہ سے روایت ہے ۔ کہتے ہیں کہ میں نے حسن کو سُنا جبکہ ان سے آسیب کے تعویذات کے بارے میں پوچھا گیا ؟ تو انہوں نے جواب دیا۔ یہ جادو ہے۔
حدیث نمبر: 25061
٢٥٠٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (ابن عيينة) (١) (و) (٢) أبو أسامة عن شعبة عن أبي رجاء (قال) (٣): سألت الحسن عن النشر، فذكر لي عن النبي ﵇ (٤) قال: "هي من عمل الشيطان" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو رجاء سے روایت ہے ۔ کہتے ہیں کہ میں نے حسن سے آسیب کے تعویذات کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انہوں نے میرے سامنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متصل ایک حدیث ذکر فرمائی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” یہ اعمال شیطانیہ میں سے ہے۔ “