حدیث نمبر: 25046
٢٥٠٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن عبد العزيز بن عمر عن مكحول قال: كان النبي ﷺ (١) يحتجم أسفل من الذؤابة ويسميها (منقذًا) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول سے روایت ہے ۔ کہتے ہیں کہ نبی کرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (اپنی) پیشانی کے بالوں کے نچلے حصہ میں پچھنے لگواتے تھے اور اس کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منقذ کا نام دیتے تھے۔
حدیث نمبر: 25047
٢٥٠٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أسود بن عامر قال: حدثنا جرير بن حازم عن قتادة عن أنس قال: احتجم رسول اللَّه ﷺ (ثلاثًا) (١) (على) (٢) الأخدعين، وعلى الكاهل واحدة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین جگہ پر پچھنے لگوائے، دو رگیں گردن کے دونوں جانب اور ایک دو کندھوں کے درمیان۔
حدیث نمبر: 25048
٢٥٠٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا خالد بن (مخلد) (١) قال: حدثنا سليمان بن بلال قال: حدثني علقمة بن أبي علقمة قال: سمعت عبد الرحمن الأعرج قال: سمعت عبد اللَّه بن (بحينة) (٢) يقول: احتجم رسول اللَّه ﷺ (بلحى جمل) (٣) وهو محرم وسط رأسه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن بحینہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مقام لَحَیْ جمل میں پچھنے لگوائے اور (اس وقت) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالت احرام میں تھے اور سر کے درمیان لگوائے۔
حدیث نمبر: 25049
٢٥٠٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) يحيى بن (سعيد) (٢) عن سليمان بن يسار أن رسول اللَّه ﷺ احتجم بمكان بطريق مكة (بمعدن) (٣) يدعى لحى جمل وهو محرم فوق رأسه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن یسار سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ کے عدن والے راستہ میں ایک مقام پر جس کا نام لحی جمل تھا۔ اس حالت میں اپنے سر مبارک پر پچھنے لگوائے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالت احرام میں تھے۔
حدیث نمبر: 25050
٢٥٠٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم عن حسن بن صالح عن منصور قال: قلت لمجاهد احتجم رسول اللَّه ﷺ؟ قال: (لا) (١)، إلا إن رجله (وثئت) (٢) فحجمها رسول اللَّه ﷺ (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے پوچھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پچھنے لگوائے تھے ؟ انہوں نے جواب دیا۔ مگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پاؤں مبارک کمزور ہوگیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو سینگی لگوائی تھی۔
حدیث نمبر: 25051
٢٥٠٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) هشام عن عكرمة عن ابن عباس أن رسول اللَّه ﷺ احتجم وهو محرم في رأسه من أذى كان به (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے سر مبارک پر بوجہ تکلیف کے پچھنے لگوائے تھے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالت احرام میں تھے۔