کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: بھوسے اور شہد سے بنے ہوئے حریرہ کے بیان میں
حدیث نمبر: 25045
٢٥٠٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جعفر بن عون قال: حدثنا أيمن بن (نابل) (١) عن أم كلثوم ابنة عمرو عن عائشة قالت: قال: رسول اللَّه ﷺ: "عليكم (بالبغيض) (٢) النافع -يعني التلبينة- فوالذي نفسي بيده إنه ليغسل بطن أحدكم كما يغسل أحدكم (٣) وجهه من الوسخ، وكان إذا اشتكى أحد من أهله لم تزل ⦗١٢٩⦘ البرمة على النار حتى يأتي على أحد طرفيه" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ۔ کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم لوگ مبغوض لیکن نافع چیز یعنی تلبینہ (بھوسے اور شہد کا حریرہ) کو لازم پکڑو۔ پس قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے۔ یقینا یہ چیز تمہارے پیٹ کو اس طرح دھو ڈالتی ہے جیسا کہ تم میں سے کوئی ایک اپنے چہرہ سے میل کو دھو ڈالتا ہے۔ “ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھر والوں میں سے جب کسی کو کوئی تکلیف ہوتی تو ہانڈی مسلسل آگ پر دھری رہتی یہاں تک کہ مریض کسی ایک جانب … موت یا حیات… کی طر ف آجاتا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطب / حدیث: 25045
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25045، ترقيم محمد عوامة 23967)