کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: شراب اور عرقِ کھجور کے ذریعہ علاج کرنے کے بار ے میں (احادیث)
حدیث نمبر: 25035
٢٥٠٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (شبابة قال: حدثنا) (١) شعبة عن سماك عن علقمة بن وائل عن أبيه أن رجلًا من جُعْفَى يقال له: سويد بن طارق سأل النبي ﷺ عن الخمر فنهاه عنها، فقال: يا رسول اللَّه، إنما (نصنعها) (٢) للدواء، فقال: رسول اللَّه ﷺ: "إنها داء وليست بدواء" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ بن وائل، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جعفی کا ایک شخص جس کو سوید بن طارق کہا جاتا تھا۔ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شراب کے بارے میں سوال کیا ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو اس سے منع کردیا۔ اس نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! ہم تو اس کو دوائی کے لئے بناتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ ” یہ تو بیماری ہے۔ یہ دوائی نہیں ہے۔ “
حدیث نمبر: 25036
٢٥٠٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن أبي وائل أن رجلا أصابه الصفر (١)، (فنعت) (٢) له السكر، فسأل عبد اللَّه عن ذلك فقال: إن اللَّه لم يجعل شفاءكم فيما حرم عليكم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو وائل سے روایت ہے کہ ایک آدمی کو پیٹ کا وہ مرض لاحق ہوا جس میں چہرہ زرد ہوجاتا ہے تو کسی نے اس کے سامنے عرق کھجور کی تعریف کی۔ اس مریض نے حضرت عبد اللہ سے اس کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے جس چیز کو تم پر حرام کیا ہے اس چیز میں تمہاری شفا نہیں رکھی۔
حدیث نمبر: 25037
٢٥٠٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا خلف بن خليفة عن أبي هاشم عن نافع قال: كانت لابن عمر (بختية) (١)، وأنها مرضت، فُوصف لي أن (نداويها) (٢) بالخمر، فداويتها ثم قلت لابن عمر: إنهم وصفوا لي أن أداويها بالخمر، قال: ففعلت؟ قلت لا، -وقد كنت فعلت- قال: أما إنك لو فعلت (عاقبتك) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع سے روایت ہے ۔ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس ایک بختی اونٹ تھا۔ وہ بیمار ہوگیا، مجھے کسی نے کہا کہ میں اس کا شراب کے ذریعہ علاج کروں۔ چناچہ میں نے اس کا علاج کیا۔ پھر میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا۔ لوگوں نے مجھے کہا ہے کہ میں اس کا شراب کے ذریعہ علاج کروں ! حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے پوچھا۔ پھر تم نے کیا ؟ میں نے کہا۔ نہیں۔ حالانکہ میں تو علاج کرچکا تھا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا۔ اگر تم نے یہ کام کیا ہوتا تو میں تمہیں سزا دیتا۔
حدیث نمبر: 25038
٢٥٠٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يؤيد بن هارون قال: (أخبرنا) (١) ابن عون عن الحسن قال: قال ابن عامر (أو) (٢) ابن زياد: لا أوتي بأحد سقى صبيًا خمرًا إلا جلدته قال ابن عون: وحفظي: ابن زياد.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ ابن عامر اور ابن زیاد نے کہا کہ : میرے پاس کوئی ایسا آدمی لایا گیا جس نے کسی بچے کو شراب پلائی ہو تو میں اس کو ضرور کوڑے لگاؤں گا۔
حدیث نمبر: 25039
٢٥٠٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عبد اللَّه (عن) (١) نافع عن ابن عمر أنه كان يكره أن تسقى البهائم الخمر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں منقول ہے کہ وہ اس بات کو (بھی) ناپسند کرتے تھے کہ جانوروں کو شراب پلائی جائے۔
حدیث نمبر: 25040
٢٥٠٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم (عن) (١) عبيدة عن إبراهيم أنه كان يكره أن (يتداوى) (٢) بالخمر، وبدم (الحلم) (٣) وبالنار.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کے بارے میں منقول ہے کہ وہ اس بات کو ناپسند سمجھتے تھے کہ شراب اور چیچڑ کے خون کے ساتھ اور آگ کے ذریعہ سے علاج کیا جائے۔
حدیث نمبر: 25041
٢٥٠٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن (الحكم) (١) بن عطية قال: سمعت (الحسن) (٢) وسئل عن صبي يشتكي نعت له (نقطة) (٣) من خمر، قال: لا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم بن عطہڈ سے روایت ہے ۔ کہتے ہیں کہ حسن سے سوال کیا گیا کہ ایک بچہ تکلیف میں مبتلا ہے، کیا اسے شراب کا ایک قطرہ دیا جاسکتا ہے ؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔
حدیث نمبر: 25042
٢٥٠٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاوية (بن) (١) هشام عن ابن أبي ⦗١٢٨⦘ ذئب عن الزهري أن عائشة كانت تقول: من تداوى بالخمر فلا (شفاه) (٢) اللَّه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہا کرتی تھیں کہ جو شخص شراب کے ذریعہ سے علاج کرے تو اللہ تعالیٰ اس کو شفا ہی نصیب نہ کریں۔
حدیث نمبر: 25043
٢٥٠٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي عدي عن ابن عون عن عامر قال: قال ابن عمر: من سقى صبيًا خمرًا جلدنا الذي سقاه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر سے روایت ہے ۔ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عامر نے فرمایا : جو شخص کسی بچے کو شراب پلائے گا تو ہم پلانے والے کو کوڑے ماریں گے۔
حدیث نمبر: 25044
٢٥٠٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة (عن) (١) مسعر عن سعد بن إبراهيم أن ابن عمر كره أن (يداوى) (٢) دبر الإبل بالخمر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد بن ابراہیم سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ اونٹ کی پشت پر جو زخم لگا ہے اس کا علاج شراب سے کیا جائے۔