حدیث نمبر: 25031
٢٥٠٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن عبد الحميد بن جعفر ⦗١٢٥⦘ عن عمران بن أبي (أنس) (١) قال: كان رسول اللَّه ﷺ (يكتحل بالإثمد) (٢)، ويكحل اليمنى ثلاثة مراود، واليسرى مرودين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن ابی انس سے روایت ہے ۔ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اثمد سرمہ لگایا کرتے تھے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دائیں آنکھ میں تین سلائیاں سرمہ لگاتے تھے اور بائیں آنکھ میں دو سلائیاں سرمہ لگاتے تھے۔
حدیث نمبر: 25032
٢٥٠٣٢ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن حفصة عن أنس أنه كان يكتحل ثلاثة في كل عين] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس کے بارے میں روایت ہے کہ وہ ہر آنکھ میں تین تین مرتبہ سرمہ لگایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 25033
٢٥٠٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن ابن سيرين أنه كان يكتحل اثنين في (ذه) (١)، واثنين في ذه، وواحدًا بينهما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین کے بارے میں روایت ہے کہ وہ دو سلائیاں اس آنکھ میں اور دو سلائیاں اس آنکھ میں سرمہ لگایا کرتے تھے اور ایک سلائی دونوں آنکھوں کے درمیان لگاتے تھے۔
حدیث نمبر: 25034
٢٥٠٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد (عن) (١) عباد (بن) (٢) منصور عن عكرمة عن ابن عباس قال: كان للنبي ﷺ (٣) مكحلة يكتحل (بها) (٤) ثلاثًا في كل عين (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ۔ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک سرمہ دانی تھی جس سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر آنکھ میں تین تین سلائیاں سرمہ لگاتے تھے۔