حدیث نمبر: 25029
٢٥٠٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن إسماعيل بن مسلم عن محمد بن المنكدر عن جابر قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "عليكم بالإثمد عند النوم، فإنه يشد البصر، وينبت الشعر" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے ۔ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سُنا کہ : ” سونے کے وقت اثمد (سرمہ) کو لازمی استعمال کرو۔ کیونکہ یہ نگاہ کو تیز کرتا ہے ۔ اور بالوں کو اگاتا ہے۔ “
حدیث نمبر: 25030
٢٥٠٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا سفيان عن عبد اللَّه ابن عثمان بن خثيم عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "خير أكحالكم الأثمد، يجلو البصر وينبت الشعر" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تمہارے سرموں میں سے بہترین سرمہ اثمد ہے۔ نگاہ کو تیز کرتا ہے۔ اور بالوں کو اگاتا ہے۔ “