کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: نومولود بچہ کو کھجور کے ذریعہ تحنیک کرنے کے بارے میں احادیث
حدیث نمبر: 25025
٢٥٠٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (أخبرنا) (١) ابن عون عن أنس بن سيرين عن أنس أن أم سليم ولدت غلاما فقال لي أبو طلحة: احمله حتى تأتي (به) (٢) النبي ﷺ (٣)، فأتى (به) (٤) النبي ﷺ (٥) وبعث معه بتمرات، فأخذه النبي ﷺ (٦) فقال: "معه شيء؟ " قالوا: نعم، تمرات، فأخذها النبي ⦗١٢٣⦘ ﷺ (٧) فمضغها ثم (أخذه) (٨) من فيه، فجعله في في الصبي، ثم (حنكه) (٩) به وسماه عبد اللَّه (١٠).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے کہ حضرت ام سلیم کا ایک بچہ پیدا ہوا تو مجھے ابو طلحہ نے کہا۔ اس بچہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے جاؤ۔ پس یہ بچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا اور اس بچہ کے ہمراہ چند کھجوریں بھی بھیجی گئی تھیں۔ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بچہ کو لیا اور فرمایا ” اس کے ساتھ کوئی چیز ہے ؟ “ لوگوں نے جواب دیا۔ جی ہاں ! کھجوریں ہیں۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھجوریں لیں اور ان کو چبایا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے منہ مبارک سے (چبائی ہوئی کھجور) لی اور اس کو بچہ کے منہ میں ڈال دیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے تالو کو ملا اور اس کا نام آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عبد اللہ رکھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطب / حدیث: 25025
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٤٧٠)، ومسلم (٢١٤٤).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25025، ترقيم محمد عوامة 23947)
حدیث نمبر: 25026
٢٥٠٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن (بريد) (١) بن عبد اللَّه عن أبي بردة عن أبي موسى قال: ولد لي غلام، (فأتيت) (٢) النبي ﷺ فسماه إبراهيم، وحنكه بتمرة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو موسیٰ سے روایت ہے ۔ کہتے ہیں کہ میرے ہاں بچہ پیدا ہوا ۔ میں (اسے لے کر) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا نام ابراہیم رکھا اور اس کو اپنی کھجور سے گٹھی دی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطب / حدیث: 25026
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٤٦٧)، كما أخرجه مسلم (٢١٤٥)، وأحمد (١٩٥٧٠) من طريق المؤلف.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25026، ترقيم محمد عوامة 23948)
حدیث نمبر: 25027
٢٥٠٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا خالد بن مخلد عن ابن مسهر عن هشام عن أبيه عن أسماء بنت أبي بكر أنها أتت النبي ﷺ بابن الزبير حين وضعته، وطلبوا تمرة (حتى وجدوها) (١)، فحنكوه بها (٢)، (فكان) (٣) أول شيء دخل بطنَه ريقُ رسول اللَّه ﷺ (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماء بنت ابی بکر سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ابن زبیر کو … جب حضرت اسماء نے ان کو جنا …لے کر حاضر ہوئیں۔ اور صحابہ نے کھجور کی تلاش کی یہاں تک کہ مل گئی تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ابن زبیر کو کھجور کی گٹھی دی۔ پس جو چیز حضرت ابن زبیر کے پیٹ میں گئی وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا لعاب مبارک تھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطب / حدیث: 25027
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ خالد بن مخلد صدوق، أخرجه البخاري (٣٩٠٩)، ومسلم (٢١٤٦).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25027، ترقيم محمد عوامة 23949)
حدیث نمبر: 25028
٢٥٠٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير قال: حدثنا هشام عن أبيه عن عائشة أن رسول اللَّه ﷺ (كان يؤتى) (١) بالصبيان فيبرك عليهم ويحنكهم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بچوں کو لایا جاتا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے لئے برکت کی دعاء فرماتے اور ان کو گٹھی دیتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطب / حدیث: 25028
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٠٠٢)، ومسلم (٢٨٦).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25028، ترقيم محمد عوامة 23950)