کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن لوگوں نے دوائی اور طب میں رخصت کا کہا ہے ( ان کے دلائل )
حدیث نمبر: 24958
٢٤٩٥٨ - (حدثنا أبو عبد الرحمن قال: حدثنا أبو بكر بن أبي شيبة قال) (١): حدثنا سفيان بن عيينة قال: حدثنا عمرو بن دينار عن هلال بن (يساف) (٢) قال: جرح رجل على عهد رسول اللَّه ﷺ فقال: "ادعوا له الطبيب" (فقالوا) (٣): يا رسول اللَّه (هل) (٤) يغني عنه الطبيب؟ قال: "نعم، إن اللَّه ﵎ (٥) لم ينزل داء إلا أنزل معه شفاء" (٦).
حدیث نمبر: 24959
٢٤٩٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يونس بن محمد قال: حدثنا حرب بن ميمون قال: سمعت عمران العمي يقول: سمعت أنسًا ﵁ يقول: إن رسول اللَّه ﷺ قال: "إن اللَّه حيث خلق الداء خلق الدواء، فتداووا" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” یقینا اللہ تعالیٰ نے جہاں بیماری پیدا کی ہے۔ دوائی بھی پیدا کی ہے۔ پس تم دواء استعمال کرو۔ “
حدیث نمبر: 24960
٢٤٩٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي عن (عمر) (١) بن سعيد (بن) (٢) أبي حسين قال: حدثنا عطاء عن أبي هريرة ﵁ قال: قال رسول ⦗١٠٤⦘ اللَّه ﷺ: "ما أنزل اللَّه من داء إلا أنزل له شفاء" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے ۔ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے کوئی بیماری نازل نہیں کی مگر یہ کہ اس کے لئے شفاء بھی پیدا کی ہے۔ “
حدیث نمبر: 24961
٢٤٩٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن زياد بن علاقة عن (١) أسامة ابن شريك قال: شهدت الأعراب يسألون رسول اللَّه ﷺ (٢) فقال: "تداووا عباد اللَّه، فإن اللَّه لم يضع داء إلا وضع معه شفاء إلا إلهرم" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسامہ بن شریک سے روایت ہے ۔ کہتے ہیں کہ کچھ دیہاتیوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہو کر سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ ” اے اللہ کے بندو ! دوائی ، استعمال کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے بڑھاپے کے سوا کوئی بھی بیماری نہیں اتاری مگر یہ کہ اس کے ساتھ شفاء بھی نازل کی ہے۔ “
حدیث نمبر: 24962
٢٤٩٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هاشم بن القاسم قال: حدثنا شبيب بن (شيبة) (١) قال: حدثنا عطاء بن أبي رباح عن أبي سعيد الخدري ﵁ عن النبي ﷺ (٢) قال: "إن اللَّه لم ينزل داء، (أو) (٣) لم يخلق داء، إلا وقد أنزل أو (٤) خلق له (دواء) (٥) علمه من علمه (و) (٦) جهله من جهله، إلا السام" قالوا: يا رسول اللَّه وما السام؟ قال: "الموت" (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بیشک اللہ تعالیٰ نے کوئی بیماری نازل نہیں فرمائی یا کوئی بیماری پیدا نہیں کی مگر یہ کہ اس کے لئے دوائی نازل کی ہے یا پیدا کی ہے۔ جس نے اس کو جان لیا سو جان لیا اور جو اس سے جاہل رہا وہ جاہل رہا سوائے سام کے ۔ “ صحابہ نے پوچھا ۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! سام کیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ” موت “۔
حدیث نمبر: 24963
٢٤٩٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عطاء بن السائب عن أبي عبد الرحمن قال: قال عبد اللَّه: لم ينزل اللَّه داء (أو لم يخلق داء) (١)، إلا وقد أنزل معه شفاء، جهله من جهله، وعلمه من علمه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبد الرحمن سے روایت ہے ۔ کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ نے کوئی بیماری نہیں اتاری یا بیماری نہیں پیدا کی مگر یہ کہ اس کے ساتھ شفاء بھی اتاری ہے۔ جو اس سے جاہل رہا وہ جاہل رہا اور جس نے اس کو جان لیا، اس نے جان لیا۔
حدیث نمبر: 24964
٢٤٩٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن يحيى بن سعيد عن زيد بن أسلم أن رجلًا أصابه جرح، فاحتقن الدم، وأن رسول اللَّه ﷺ دعا له رجلين من بني أنمار فقال: "أيكما (أطب) (١)؟ "، فقال: رجل يا رسول اللَّه أو في الطب خير؟ فقال (٢): "إن الذي أنزل الداء (٣) أنزل الدواء" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن اسلم سے روایت ہے کہ ایک آدمی کو زخم لگ گیا پس خون منجمد ہوگیا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے لئے بنو انمار کے دو آدمیوں کو بلایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ ” تم میں سے کون بڑا طبیب ہے ؟ “ ایک آدمی نے پوچھا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! کیا طب میں بھی کوئی خیر ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” یقینا جس ذات نے بیماری اتاری ہے اس نے دوائی بھی اتاری ہے۔ “
حدیث نمبر: 24965
٢٤٩٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر عن أبيه عن شبيب عن أبي قلابة (١) قال: ﴿وَقِيلَ (٢) مَنْ رَاقٍ﴾ [القيامة: ٢٧]، قال: من طبيب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ سے ” وقیل من راقٍ “ کے بارے میں روایت ہے کہتے ہیں ۔ اس سے مراد طبیب ہے۔
حدیث نمبر: 24966
٢٤٩٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (يعمر) (١) عن (ابن) (٢) مبارك عن ⦗١٠٦⦘ خالد عن أبي قلابة عن كعب قال: إن اللَّه يقول: "أنا الذي (أصح) (٣) وأداوي".
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کعب سے روایت ہے ۔ کہتے ہیں کہ حق جل شانہ ٔ کا فرمان ہے۔ میں ہی وہ ذات ہوں جو صحت دیتا ہوں اور علاج کرتا ہوں۔