کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کوئی شخص اپنے غلام سے یوں کہے: ’’ نہیں ہے تو مگر آزاد‘‘
حدیث نمبر: 24954
٢٤٩٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا قال الرجل لمملوكه: [إنك لحر النفس، فهو حر.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنے غلام سے کہے کہ بیشک تو آزاد نفس والا ہے تو وہ آزاد شمار ہوگا۔
حدیث نمبر: 24955
٢٤٩٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن يونس (عن الحسن) (١) في الرجل يقول لمملوكه] (٢): ما أنت إلا حر، قال: فقال الحسن: نيته.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے مروی ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے غلام سے یوں کہے کہ : نہیں ہے تو مگر آزاد تو اس کی نیت کا اعتبار ہے۔
حدیث نمبر: 24956
٢٤٩٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن إسماعيل (بن) (١) أبي خالد عن الشعبي مثله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے بھی اسی طرح منقول ہے۔
حدیث نمبر: 24957
٢٤٩٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن إسماعيل عن ⦗١٠١⦘ الشعبي في رجل قاتل غلامُه رجلا فقال: إنما هو حر مثلك، قال: هو حر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس کے غلام کو کسی شخص نے قتل کیا، اس نے کہا وہ تمہاری طرح آزاد ہے تو اس طرح کہنے سے وہ آزاد شمار ہوگا۔