حدیث نمبر: 24938
٢٤٩٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس ووكيع عن مسعر عن واصل عن الشعبي عن علي أنه كأنه (يقطع) (١) الكنف أو يأمر بقطعها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ باڑوں (سائبانوں) کو توڑ دیا کرتے تھے، یا پھر توڑنے کا حکم فرماتے ۔
حدیث نمبر: 24939
٢٤٩٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أزهر عن ابن عون قال: قال محمد: وددت أن (كل) (١) (كنيف) (٢) قطع، (وأولها كنيف) (٣) عبد اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرا دل چاہتا ہے کہ تما م باڑہ (سائبانوں) کو توڑ دئیے جائیں اور ان میں سے سب سے پہلے عبد اللہ کے سائبان کو توڑا جائے۔
حدیث نمبر: 24940
٢٤٩٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن (١) إسماعيل بن مسلم عن الحارث قال: كان شريح لا يدع ظلة (لا) (٢) يمر فيها الفارس برمحه، ويقول: بنيتم على رمح الفارس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت شریح رحمہ اللہ ایسا سائبان قائم نہ رہنے دیتے جس کے نیچے سے گھوڑ سوار اپنا نیزہ لے کر گذر نہ جائے، اور فرماتے کہ : تم نے گھوڑ سوار کے نیزے پر عمارت تعمیر کی ہے۔