کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کوئی شخص فوت ہو جائے اور اس کے والد (یا بیٹے) کے کئے کچھ ہو
حدیث نمبر: 24919
٢٤٩١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن (شباك) (١) قال: خاصم رجل أخته إلى شريح في حلي عليها، فقال: هو ميراث أبي، (فاسألها) (٢) (البينة) (٣) (أنه لها؟) (٤) فقال: لا، بل أسألك البينة (أنه) (٥) لأبيك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شباک سے مروی ہے کہ ایک شخص اپنی بہن سے اس کے ہار کے متعلق جھگڑا کرتے ہوئے حضرت شریح کے پاس آیا، اور کہا کہ یہ میرے والد کی میراث میں سے ہے، آپ اس سے پوچھیں کہ اس کے پاس اس بات پر گواہ ہیں کہ یہ زیور اس کا ہے ؟ حضرت شریح نے فرمایا نہیں بلکہ میں آپ سے گواہ مانگوں گا آپ اس بات پر گواہ پیش کرو کہ یہ تمہارے والد کا ہے۔