کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کسی شخص پر قرضہ ہو اور وہ باوجود مال دار ہونے کے ادا نہ کرے
حدیث نمبر: 24910
٢٤٩١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن سفيان وزهير عن أبي سنان عن شيخ من بني الهجيم قال: سمعت أبا هريرة يقول: أيما رجل كان عليه دين فأيسر فلم يقضه كان كآكل سحت (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ جس پر دین ہو اور وہ باوجود استطاعت کے ادا نہ کرے تو وہ حرام کھانے والا ہے۔
حدیث نمبر: 24911
٢٤٩١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن أبي مكين عن عكرمة قال: أيما رجل كان عليه دين إلى أجل فأيسر ولم يقضه فقد هلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ کسی شخص پر مقررہ وقت کے لئے دین ہو پھر وہ مال دار ہوجائے اور پھر بھی دین ادا نہ کرے تو وہ ہلاک ہوگیا۔