حدیث نمبر: 24899
٢٤٨٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن داود عن عامر عن شريح في رجل كان يطالب رجلا (١) بدين، فمات المطلوب فقال شريح: بينته على أصل ⦗٨٤⦘ حقه، والبراءة على أهل المتوفى أن (صاحبهم) (٢) قد برئ، أو يمين الطالب أنه مات يوم مات والحق عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح اُ س شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس سے کوئی شخص اپنا حق طلب کرے پھر مطلوب فوت ہوجائے تو فرمایا اس کی گواہی اصل حق پر ہے، اور براء ۃ اہل متوفی پر ہے کہ ان کا ساتھی بری ہوچکا تھا۔ یا پھر طالب اس پر قسم اٹھائے کہ وہ اس حال میں فوت ہوا کہ اس کا حق اس مرنے والے پر لازم ہے۔