حدیث نمبر: 24891
٢٤٨٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن حجاج عن عمير أن عبدًا أذن له مولاه في الخياطة، و (عبدًا) (١) أذن له في الصبغ، قال: (فضمنهما) (٢) شريح، (فضمن) (٣) الخياط ثمن (الخيوط والإبر) (٤) وضمن الآخر (الصبغ) (٥) و (الغَلي) (٦) وما أشبه أعمالهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمیر سے مروی ہے کہ ایک غلام کو اس کے آقا نے سپلائی کی اجازت دی ہوئی تھی اور ایک غلام کو رنگنے کی ، حضرت شریح نے دونوں کو ضامن بنایا، درزی کو سپلائی اور سوئی کا ضامن بنایا، اور دوسرے پر رنگنے کی اجرت بنائی، اور جو کچھ ان کاموں کے مشابہ ہو۔
حدیث نمبر: 24892
٢٤٨٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد [عن (حسن) (١) عن أشعث] (٢) عن ابن سيرين قال: إذا أذن له في نوع من التجارة (فأتجر) (٣) في نوع غير الذي أذن (له) (٤) فيه، فليس عليه دينه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اگر غلام کو کسی بھی قسم کے کاروبار کی اجازت مل جائے اور وہ اس قسم کے علاوہ دوسری قسم میں تجارت کرے تو اس پر دین نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 24893
٢٤٨٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد عن حسن بن صالح أنه كان يقول: إذا أذن له في نوع واحد فقد أذن له.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن صالح فرماتے ہیں کہ اگر غلام کو صرف ایک قسم میں کام کے لئے بھیجا جائے تو اس کو یہ اجازت ہے۔