حدیث نمبر: 24889
٢٤٨٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن مغيرة أن رجلا قال لغلامه: أنت للَّه، قال: فسئل الشعبي والمسيب بن رافع وحماد بن (أبي) (١) سليمان (فقالوا) (٢): هو حر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے اپنے غلام سے کہا کہ تو اللہ کے لئے ہے ، حضرت شعبی ، حضرت المسیب بن رافع، حضرت حماد بن ابو سلیمان سے اس کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ سب نے فرمایا وہ آزاد ہے۔
حدیث نمبر: 24890
٢٤٨٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا قال الرجل لعبده أو لأمته: أنت عتيق، أنت حر، أنت للَّه، فهو عتيق، (و) (١) إذا قال: أنت (مولى بني) (٢) فهو عتيق.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنے غلام یا باندی سے یوں کہے کہ تو آزاد شدہ ہے، تو آزاد ہے، یا تو اللہ کے لئے ہے تو ان سب صورتوں میں وہ آزاد شمار ہوگا۔ اور اگر یوں کہا : تو میرے بیٹے کا غلام ہے تو بھی وہ آزاد شمار ہوگا۔