حدیث نمبر: 24870
٢٤٨٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن الحارث أن رجلا تصدق على أمه (بجارية) (١) ثم تزوج امرأة، فساقها إلى امرأته، فاختصموا إلى شريح فقال (لأمه) (٢): إن ابنك لم (يهبك) (٣) صدقته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث سے مروی ہے کہ ایک شخص نے اپنی والدہ کو باندی ہبہ کی، پھر اس نے خاتون سے شادی کی اور اس کو اپنی بیوی کودے دیا، پھر وہ اپنا جھگڑا حضرت شریح کے پاس لے گئے ، حضرت شریح نے اس کی والدہ سے فرمایا : بیشک تیرے بیٹے نے تجھے اپنا صدقہ ہبہ نہیں کیا تھا۔
حدیث نمبر: 24871
٢٤٨٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم أنه كان يجعلها لأمه، إلا أن (يأتى ببينة) (١) أنه أصدقها قبل أن (يتصدق) (٢) بها (عليها) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم نے باندی کو والدہ کی ملکیت قرار دیا مگر یہ کہ وہ اس پر گواہ لے آئے کہ اس نے صدقہ (ہبہ) کرنے سے قبل مہر میں دیا تھا۔