کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: کوئی شخص کسی سے سامان خریدے
حدیث نمبر: 24812
٢٤٨١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أزهر السمان عن ابن عون عن محمد في رجل باع من رجل متاعا فوضعه عنده (فباعه) (١) المبتاع، قال: الربح (للأول) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
محمد اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس نے دوسرے کو کچھ فروخت کیا، پھر وہ سامان اسی کے پاس رکھوا دیا اور اس کو مشتری نے آگے فروخت کردیا تو فرمایا منافع پہلے کا ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24812
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24812، ترقيم محمد عوامة 23737)
حدیث نمبر: 24813
٢٤٨١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد في رجل اشترى من رجل متاعا، فذهب يجيء (بحمال) (١) ينقله، فوجد صاحبه قد باعه، قال: إن وجد شيئًا بعينه أخذه، وإن كان قد ذهب فلم يقدر عليه فلا شيء له، وربحه الذي باعه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دوسرے سے سامان خریدا، پھر سامان اٹھانے والے کو لینے چلا گیا تاکہ اس کو منتقل کرے، پھر جب واپس آیا تو اس کا ساتھی اس کو آگے فروخت کرچکا تھا تو فرمایا کہ اگر بعینہٖ وہی چیز مل جائے تو اس سے لے لے۔ اور اگر دوسرا خریدنے والا لے جا چکا ہے اور اب وہ چیز نہیں مل سکتی تو اس پہلے مشتری کے لیے کھ نہیں ہوگا۔ اور نفع بائع کا ہوگا اسی کے مثل چیز پائے تو اس سے وصول کرے، اور اگر وہ لے جا چکا تھا اور اس پر قادر نہ تھا تو اس کے لئے کچھ نہیں ہے، اور منافع فروخت کرنے والے کا ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24813
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24813، ترقيم محمد عوامة 23738)
حدیث نمبر: 24814
٢٤٨١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة قال: شهدت الحكم سأل إبراهيم فلم يجبه (عنه) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت حکم کے پاس حاضر تھا ابراہیم سے انہوں نے اس کے متعلق دریافت کیا تو ان کو جواب نہیں دیا گیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24814
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24814، ترقيم محمد عوامة 23739)