کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: پارچہ بافت اگر کپڑا خراب کر دے
حدیث نمبر: 24806
٢٤٨٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا يزيد بن إبراهيم عن ابن سيرين في رجل دفع إلى نساج غزلا فأفسده، قال: كان شريح يقول: أقم البينة أنه أفسده، فإذا (أقام) (١) البينة قال للنساج: أعطه مثل غزله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین سے اس شخص کے متعلق پوچھا گیا جس نے کپڑا بننے والے کو اون دیا لیکن اس نے خراب کردیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت شریح فرماتے تھے کہ اس بات پر گواہ پیش کرو کہ اس نے خراب کیا ہے، اگر اس بات پر گواہ گواہی دے دیں تو پارچہ بافی کرنے والے سے کہا جائے گا کہ اس کی اون کی مثل اس کو اون واپس کر۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24806
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24806، ترقيم محمد عوامة 23731)
حدیث نمبر: 24807
٢٤٨٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن منصور قال: (سلمت) (١) غزلا (لأمي) (٢) إلى (نساج) (٣) فأفسده، (فسألت) (٤) إبراهيم فقال: يضمن.
مولانا محمد اویس سرور
حضور منصور فرماتے ہیں کہ میں نے اپنی والدہ کی اون ایک پارچہ بافی کرنے والے کو دیا تو اس نے اس کو خراب کردیا، میں نے ابراہیم سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا وہ ضامن ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24807
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24807، ترقيم محمد عوامة 23732)