حدیث نمبر: 24802
٢٤٨٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن عبادة بن مسلم عن محمد بن ميسرة قال: سمعت طاؤسا يكره بيع جلود النمور وعظام الفيل وشراءها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن میسرہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤ س سے سنا : وہ چیتے کی کھال کی بیع اور اونٹ کی ہڈیوں کی خریدو فروخت کو ناپسند فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 24803
٢٤٨٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (ربيع) (١) عن الحسن أنه لم ير بأسًا ببيع جلود النمور وشرائها.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ چیتے کی کھال کی خریدو فروخت میں کوئی حرج نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 24804
٢٤٨٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن هشام عن الحسن وابن سيرين أنهما لم يريا بأسا بشراء أنياب (الأفيلة) (٢) ولا (ببيعها) (٣) (بأسا) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت ابن سیرین ہاتھی دانتوں کی خریدو فروخت کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 24805
٢٤٨٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن هشام عن محمد قال: لا بأس بالتجارة في العاج.
مولانا محمد اویس سرور
محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں ہاتھی کے دانتوں کی بیع کرنے میں کوئی حرج نہیں۔