کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کوئی شخص بکریوں کو ودیعت کے طور پر لے پھر اُن کو فروخت کر دے
حدیث نمبر: 24787
٢٤٧٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن الشيباني عن رجل استودع غنما فتناسلت عنده فباعها، قال: عليه (قيمتها) (١) يوم باعها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شیبانی رحمہ اللہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو بکریوں کو ودیعت کے طور پر لے پھر وہ بکریاں اس کے پاس زیادہ ہوجائیں (اُن کی نسل بڑھ جائے) اور وہ ان کو فروخت کر دے، تو اس پر فروخت کرنے کے دن کی قیمت لازم ہے۔