حدیث نمبر: 24777
٢٤٧٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن جابر عن عامر في الرجل يشتري السلعة فيرى بها العيب، ثم (يعرضها) (١) على البيع (قال) (٢): (ليس) (٣) له أن يردها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس نے سامان خریدنے کے بعد اس میں عیب پایا، پھر اس سامان کو فروخت کرنے کے لئے پیش کیا، تو اس کو اب واپس کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔
حدیث نمبر: 24778
٢٤٧٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن عبيدة عن إبراهيم مثله.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 24779
٢٤٧٧٩ - [[حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الثقفي عن أيوب عن محمد عن شريح قال: إذا عرض الرجل السلعة على البيع بعد ما يرى الداء جازت عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص سامان میں عیب دیکھنے کے بعد اس کو فروخت کرنے کے لئے پیش کرے تو اس پر بیع نافذ ہوجائے گی واپس کرنے کا اختیار ختم ہوجائے گا۔
حدیث نمبر: 24780
٢٤٧٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن هشام عن ابن سيرين عن شريح قال: إذا اشترى (الرجل) (١) السلعة، ثم وطئها، أو عرضها على البيع بعد العيب (لزمته) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص باندی یا سامان خریدے پھر اس سے ہمبستری کرے یا اس کو عیب دیکھنے کے بعد فروخت کرنے کے لئے پیش کر دے تو اس پر بیع لازم ہوجائے گی خیار ختم ہوجائے گا۔