حدیث نمبر: 24758
٢٤٧٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي حصين أن رجلًا كسر طنبورًا لرجل فخاصمه (إلى شريح) (١) فلم يضمنه شيئًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حصین سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دوسرے کا باجا توڑ دیا وہ جھگڑا حضرت شریح کے پاس لے گیا، انہوں نے اس کو ضامن نہیں بنایا۔