حدیث نمبر: 24755
٢٤٧٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا هشام (أن) (١) (مُوَرِّقًا) (٢) (العجلي) (٣) كان يمر على العاشر فيستطعمه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام سے مروی ہے ہے کہ حضرت مورق العجلی عاشر کے پاس سے گذرتے تو اس سے کھانا مانگ لیتے۔
حدیث نمبر: 24756
٢٤٧٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة (قال: حدثنا) (١) هشام قال: كان الحسن يكره أن يستطعمه، (ولا يرى بأسا إن أطعمه) (٢) أن يأكل.
مولانا محمد اویس سرور
حسن کھانا طلب کرنے کو ناپسند کرتے تھے ، اور اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ اگر وہ خود کھلا دے تو پھر کھالے۔
حدیث نمبر: 24757
٢٤٧٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن حكيم بن جبير قال: أتينا سعيد بن جبير في أسفل الفرات، فأرسل إلى (أصحاب) (١) القنطرة العشارين: إن (كان) (٢) عندكم شيء فأطعمونا، (فأطعمونا) (٣)، فأكل معنا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکیم بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر فرات کے قریب ہمارے پاس آئے، پھر عشر والوں کے پاس ایک شخص بھیجا کہ اگر تمہارے پاس کچھ ہے تو ہمیں کھلاؤ، انہوں نے ہمیں کھانا کھلایا اور خود بھی ہمارے ساتھ کھایا۔