حدیث نمبر: 24714
٢٤٧١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسحاق بن منصور قال: حدثنا (هريم) (١) عن أبي إسحاق عن عبد اللَّه بن شداد أن (الحسين) (٢) بن علي مر (براع) (٣) يرعى، فأتاه بشاة فأهداها له، فقال له: حر أنت أم مملوك؟ فقال: مملوك. فردها عليه، فقال: إنها لي، فقبلها منه، (ثم) (٤) اشتراه واشترى الغنم، وأعتقه وجعل الغنم له (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن شدّاد سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ ایک چرواہے کے پاس سے گذرے جو بکریاں چرا رہا تھا، وہ آپ کے پاس ایک بکری لے کر آیا وہ آپ کو ہدیہ کی ِ حضرت حسین نے دریافت کیا : تو آزاد ہے یا غلام ؟ اس نے کہا کہ میں غلام ہوں، آپ نے بکری اس کو لٹا دی، چرواہے نے کہا کہ یہ میری ملکیت ہے، تو آپ نے اس سے قبول فرما لی، پھر حضرت حسین رضی اللہ عنہ نے اس غلام کو اور اس کی بکریوں کو خریدا، اور اس غلام کو آزاد کر کے وہ بکریاں سب اس کو عطاء کردیں۔