کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: خصومت میں وکالۃ کا بیان
حدیث نمبر: 24710
٢٤٧١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يعلي بن عبيد عن محمد بن إسحاق عن ⦗٣١⦘ جهم بن أبي (الجهم) (١) قال: حدثني من سمع عبد اللَّه بن جعفر يحدث أن عليًا كان لا يحضر الخصومة، وكان يقول: إن لها قحما يحضرها الشيطان، فجعل خصومته إلى عقيل، فلما كبر ورق حولها إليَّ، فكان علي يقول: ما قضي لوكيلي فلي، وما قضي على وكيلي فعلي (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس جب بھی کوئی جھگڑا آتا تو فرماتے اس میں بہت سی ناگزیر باتیں ایسی ہیں کہ جن میں شیطان حاضر ہوتا ہے، جس میں شیطان حاضر ہوتا ہے، پھر آپ اس جھگڑے کو حضرت عقیل کی طرف بھیج دیتے، پھر جب وہ بوڑھے اور کمزور ہوگئے تو وہ اس کو میری طرف پھیر دیتے، حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے تھے جو فیصلہ میرے وکیل کے لئے گیا ہے وہی میرے لئے ہے، اور جو فیصلہ میرے وکیل پر کیا گیا ہے وہ مجھ پر ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24710
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24710، ترقيم محمد عوامة 23638)