حدیث نمبر: 24704
٢٤٧٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الضحاك بن مخلد عن أشعث قال: كان من أصل قول الحسن أنه كان لا يرى بأسا (بمنِّ) (١) من صفر صحيح بمنوين من صفر مكسور.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے تھے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے کہ کوئی شخص صحیح دینار کے ایک مَنْ (وزن) کی بیع دو مَنْ مکسور کے ساتھ کرے، اور ان سے دریافت کیا گیا کہ ایک سکین کی دو سکینوں کے ساتھ بیع کرنا کیسا ہے ؟ پس انہوں نے اس میں کوئی حرج نہ سمجھا۔
حدیث نمبر: 24705
٢٤٧٠٥ - وسئل عن سكين بسكينين فلم ير به بأسا.
حدیث نمبر: 24706
٢٤٧٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن سلمة عن ابن سيرين قال: كانت الدرع تباع (بالأدرع) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ ایک درع کو کئی ادراع کے بدلے فروخت کیا جائے گا۔