حدیث نمبر: 24702
٢٤٧٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الضحاك (بن) (١) مخلد عن ابن جريج عن (عطاء في) (٢) رجل اشترى من رجل سلعة، (و) (٣) قال: إن لم آتك بالثمن إلى كذا وكذا (٤)، قال: ليس ببيع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو دوسرے سے سامان خریدے، فرمایا اگر وہ اتنے اتنے ثمن تمہارے پاس لے کر نہ آئے تو بیع نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 24703
٢٤٧٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الضحاك (بن) (١) مخلد عن ابن جريج قال: أخبرني سليمان مولى (ابن) (٢) (البرصاء) (٣) قال: (بعت) (٤) (من) (٥) ابن عمر سلعة أو بيعا، (فقال) (٦): إن جاءت نفقتنا إلى ثلاث فالسلعة لنا، وإن لم تأتنا نفقتنا إلى ثلاث فلا بيع بيننا وبينك، فسنستقبل فيها بيعا مستقبلا (٧).
مولانا محمد اویس سرور
سلیمان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو سامان فروخت کیا، آپ نے فرمایا : کہ اگر تو تین دن تک ہمارا نفقہ لے آیا تو سامان ہمارا ہے اور اگر تین دن تک ہمارا نفقہ نہ لایا تو ہماری اور تمہاری بیع نہیں ہے، پس ہم عنقریب نئی بیع کریں گے۔