حدیث نمبر: 24699
٢٤٦٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن حجاج (بن) (١) أرطأة عن أبي جعفر البجلي قال: دخل رجل الحمام فأعطاه أجرا على دخول الحمام، قال: وأعطاه ثيابه يمسكها، (قال) (٢): فضاعت الثياب، (قال) (٣): فخاصمه إلى شريح، قال: فقال شريح: أعطيت على إمساك (الثياب) (٤)؟ قال: لا، ولكن أعطيته على دخول الحمام، فقال له شريح: قم، فلا شيء لك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر سے مروی ہے کہ ایک شخص حمام میں داخل ہوا اور داخل ہونے پر حمام والے کو رقم دی، اور اس کو کپڑے دئیے حفاظت کے لئے، پھر کپڑے گم ہوگئے، فرمایا : وہ دونوں اپنا جھگڑا حضرت شریح رحمہ اللہ کے پاس لے گئے، حضرت شریح نے دریافت کیا کہ تو نے اس کو کپڑے رکھنے کے پیسے دئیے تھے ؟ کہا کہ نہیں، لیکن میں نے اس کو حمام میں داخل ہونے کے دئیے تھے، حضرت شریح نے اس سے فرمایا : اٹھ کر چلا جا تیرے لئے کچھ نہیں ہے۔