حدیث نمبر: 24673
٢٤٦٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا خالد بن مخلد عن سليمان بن بلال (عن سهيل) (١) عن أبيه عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: " (من) (٢) غشنا فليس منا" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے ملاوٹ کی وہ ہم میں سے نہیں۔
حدیث نمبر: 24674
٢٤٦٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسحاق الأزرق عن هشام عن الحسن ومحمد أنهما قالا: الغش حرام.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ملاوٹ حرام ہے۔
حدیث نمبر: 24675
٢٤٦٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (الأسود) (١) بن عامر قال: حدثنا شريك عن عبد اللَّه بن عيسى عن جميع بن عمير عن (عمه) (٢) أبي بردة عن النبي ﷺ قال: "ليس منا من غشنا" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بردہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو ملاوٹ کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔