کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: کسی قوم کا مشترکہ غلام ہو ، پس اُن میں سے کوئی شخص غلام کو مکاتب بنا لے، اور دوسرا آزاد کر دے
حدیث نمبر: 24663
٢٤٦٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر عن حميد الطويل عن (أنس بن مالك و) (١) (إياس) (٢) بن معاوية (سئلا) (٣) عن مملوك بين ثلاثة، فكاتب أحدهم نصيبه، وأعتق أحدهم نصيبه، فمات المملوك وترك مالا، فقضى (أنس) (٤) وإياس أن ما ترك فهو بينهم بالسوية (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ اور حضرت ایاس بن معاویہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک غلام تین آدمیوں کے درمیان مشترک تھا، ان میں سے ایک نے اپنے حصہ کو مکاتب بنا لیا، اور ایک نے اپنا حصہ آزاد کردیا پھر غلام اس حال میں فوت ہوا کہ اس نے کچھ مال چھوڑا، مال کس کو ملے گا ؟ حضرت انس اور حضرت ایاس نے فیصلہ فرمایا کہ جو مال اس نے چھوڑا ہے وہ ان کے درمیان برابر تقسیم ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24663
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24663، ترقيم محمد عوامة 23597)