حدیث نمبر: 24647
٢٤٦٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع حدثنا سفيان عن الشيباني عن الشعبي في رجل أخذ طعاما لرجل -يعني غصبه، قال: عليه مثله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو کسی شخص سے طعام غصب کرے ، تو اس کی مثل اس کو لوٹانا ہوگا۔
حدیث نمبر: 24648
٢٤٦٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا عيسى الخياط قال: سألت سعيد بن المسيب عن رجل استأجر حمالا يحمل عليه طعاما، فوضع حملا منها في أهله ثم قال: انظروا كما تبيعون فاحسبوه علي، (فقال) (١) سعيد: عليه طعام مثل طعامه.
مولانا محمد اویس سرور
عیسیٰ الخباط سے مروی ہے کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب سے دریافت کیا کہ ایک شخص نے وزن اٹھانے والا کرایہ پر لیا اور اس پر طعام لاد دیا، پھر اس میں سے کچھ گھر والوں کے لئے رکھ دیا، پھر فرمایا : دیکھو کیسے تم لوگ فروخت کرتے ہو پھر اس کا مجھ پر حساب کرو ؟ حضرت سعید نے فرمایا : اس پر اس طعام کے مثل واجب ہے۔