حدیث نمبر: 24645
٢٤٦٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور قال: سألت إبراهيم عن حذاء (حذا) (١) لي نعلين بغير أجر فأفسدهما، قال: إني لأكره أن أضمنه ولم (أعطه) (٢) أجرا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے دریافت کیا کہ جوتے بنانے والے نے میرے جوتے بغیر اجرت کے بنائے ہیں لیکن اس نے خراب بنائے ہیں تو کیا میں اس کو ضامن ٹھہراؤں ؟ انہوں نے جواب دیا کہ میں اچھا نہیں سمجھتا کہ اجرت تو دی نہیں اور اب ضامن بھی بناؤ۔
حدیث نمبر: 24646
٢٤٦٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أحمد بن (بشير) (١) عن ابن شبرمة عن الشعبي بنحو منه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے اسی طرح مروی ہے۔