کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: کسی شخص کا بیع کو خریدنا
حدیث نمبر: 24642
٢٤٦٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) حماد بن خالد عن داود بن سنان أن رجلا اشترى (حائط) (٢) رمان بثمانمائة درهم، فباع منه بعشرين درهما، ثم باع ما بقي مرابحة، فأخبر صاحبه فخاصمه إلى (أمير) (٣) السوق فأبرأه منها، قال: فسألت القاسم وسالما (فقالا) (٤): هذا لا يصح.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت داؤد بن سنان سے مروی ہے کہ ایک شخص نے آٹھ سو دراہم میں انار کا باغ خریدا ، پھر اس میں سے کچھ بیس درہم میں فروخت کیا، پھر جو باقی بچا اس کو بیع مرابحہ کے طور پر فروخت کیا، پھر اس کے ساتھی کو معلو م ہوا تو وہ بازار کے امین کے پاس جھگڑا لے گیا، امین سوق نے اس کو اس سے بری کردیا، راوی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم اور حضرت قاسم سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ دونوں حضرات نے فرمایا : درست نہیں ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24642
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24642، ترقيم محمد عوامة 23579)