کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: قاضی کا قاضی کو خط لکھنا
حدیث نمبر: 24638
٢٤٦٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن بن صالح عن عيسى بن (أبي) (١) (عزة) (٢) قال: كان عامر يجيز الكتاب (المختوم) (٣) (يجيئه) (٤) من القاضي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر اس خط کو قابل عمل سمجھتے تھے جو قاضی کی طرف سے مہر لگا ہوا ان کے پاس آتا تھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24638
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24638، ترقيم محمد عوامة 23575)
حدیث نمبر: 24639
٢٤٦٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ عن عمر بن أبي (زائدة) (١) قال: جئنا بكتاب من قاضي الكوفة إلى إياس بن معاوية، فجئت وقد عزل إياس، واستقضي الحسن، فدفعت كتابي إليه (فقبله) (٢) ولم يسألني عنه، ففتحه ثم نشره فوجد لي فيه شهادة شاهدين على رجل من أهل البصرة بخمسمائة (درهم) (٣) [فقال لرجل يقوم على رأسه: اذهب بهذا إلى ابن زياد، (فقل) (٤) (له) (٥): أرسل إلى ⦗٨⦘ فلان ابن فلان، فخذ منه خمسمائة درهم فادفعها] (٦) إلى هذا، (قال) (٧): فذهب بي ففعل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن ابو زائدہ سے مروی ہے کہ ہم کوفہ کے قاضی کا خط لے کر حضرت ایاس بن معاویہ کے پاس آئے، جب میں آیا تو حضرت ایاس کو معزول کردیا گیا تھا اور حسن کو قاضی بنادیا گیا تھا، میں نے اپنا خط ان کو دیا تو انہوں نے اس کو قبول فرمایا اور مجھ سے اس کے متعلق سوال نہیں کیا، پھر اس خط کو کھولا اور اس کو پھیلایا اور اس میں میرے لئے بصرہ کے ایک شخص کے خلاف پانچ سو دراہم پر دو گواہوں کی گواہی پائی ، پھر آپ نے اُ س شخص سے کہا جو آپ کے پا س کھڑا تھا، اس کو ابن زیاد کے پاس لے جاؤ اور اُ س سے کہو کہ اس کو فلاں بن فلاں کے پاس بھیج دے اور اُ س سے پانچ سو دراہم وصول کر کے اس کو دے دو ، راوی فرماتے ہیں کہ پھر وہ مجھے لے کر گیا اور اس نے اسی طرح کیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24639
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24639، ترقيم محمد عوامة 23576)
حدیث نمبر: 24640
٢٤٦٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن عبيدة عن إبراهيم قال: كتاب القاضي إلى القاضي جائز.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ قاضی کا قاضی کو خط لکھنا درست ہے اس کو نافذ کیا جائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24640
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24640، ترقيم محمد عوامة 23577)