کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: کی آدمی کو کرایہ پر لیا جائے اور اس کو کچھ رقم وغیرہ دے دی جائے
حدیث نمبر: 24635
٢٤٦٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي عن ابن عون قال: كان رجل أجر نفسه (١) (سنة) (٢) بألف درهم، قال: فقال: لي سل محمدا فإنهم قد عجلوا لي، فسألته فقال: لا أعلم به بأسا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون سے مروی ہے کہ ایک شخص تھا جس نے اپنے نفس کو ہزار درہم کے بدلہ ایک سال کے لئے کرایہ پر دیا، اس نے مجھ سے کہا کہ محمد رحمہ اللہ سے دریافت کرو، تحقیق ان لوگوں نے میرے لئے جلدی کی ہے، میں نے محمد رحمہ اللہ سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا : میں اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24635
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24635، ترقيم محمد عوامة 23572)