حدیث نمبر: 24631
٢٤٦٣١ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) عبد الأعلى عن معمر عن الزهري في رجل باع غلاما له بغنم (فتناتجت) (٢) الغنم فزادت، ثم وجد بالغلام (عيبا) (٣) دلس له، قال: (يرده) (٤) وله شروى (غنمه) (٥) أو (يعطيها) (٦) (إياه) (٧) بأعيانها كما أخذها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری اُ س شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس نے بکریوں کے بدلہ غلام فروخت کیا پھر ان بکریوں نے بچے جنے اور بکریاں زیادہ ہوگئیں پھر غلام میں عیب پایا گیا جو اس سے پوشیدہ رکھا گیا تھا، فرمایا وہ اس کو واپس کر دے گا، اور اس کے لئے بکریوں کے مثل دینا پڑے گا، یا پھر جس طرح وصول کیے تھے اسی طرح دے۔