حدیث نمبر: 24617
٢٤٦١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سهل (السراج) (١) قال: سألت الحسن عن الرجل يعين الرجل من المشركين، قال: أو ما بلغك ما قال النبي ﷺ في الأعرابي؟ (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص مشرکین میں سے ایک شخص کی مدد کرتا ہے ؟ حضور نے اعرابی کے بارے میں جو فرمایا تھا وہ آپ نے نہیں سنا ؟
حدیث نمبر: 24618
٢٤٦١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي (عن) (١) بشر بن منصور عن حماد أنه كان لا يرى بأسا أن يشتري لأهل الذمة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ کوئی آدمی ذمیوں کے لیے کچھ خرید لے۔