کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: کوئی شخص یوں قسم اٹھا لے کہ وہ سامان کو فروخت نہیں کرے گا، مگر جو ثمن مقرر کر دیا ہے اُس کے ساتھ
حدیث نمبر: 24602
٢٤٦٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا أبو بكر (النهشلي) (١) عن محمد بن قيس عن حبيب بن أبي ثابت عن طاوس أن رجلا سأله ⦗٥٥١⦘ فقال: إني جعلت جاريتي حرة إن (نقصتها) (٢) من كذا وكذا، فقد خفت أن ينقضي الموسم قبل أن (نبيعها) (٣) (فترى) (٤) أن (نبيعها) (٥) بأقل (مما قلت) (٦)، قال: إن لم (تخف) (٧) السلطان، أو لولا أني أخاف السلطان عليك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ : میں نے قسم اٹھائی ہے کہ میری باندی آزاد اگر میں نے اسے اتنے اتنے ثمن سے کم میں فروخت کیا، مجھے خوف ہے کہ اس کے فروخت کرنے سے پہلے موسم حج یا عید میں قیمت کم ہوجائے گی، تو آپ کی کیا رائے ہے کہ اس کو کم قیمت میں فروخت کرنا کیسا ہے ؟ فرمایا اگر مجھے تمہارے بارے میں بادشاہ کا خوف نہ ہوتا تو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24602
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24602، ترقيم محمد عوامة 23544)