حدیث نمبر: 24601
٢٤٦٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا مفضل (عن) (١) مغيرة قال: قلت لإبراهيم: الرجل يسلم في العنب، فلم ير به بأسا، قال: قلت أسلم في العنب أيأخذ (به) (٢) بسرا؟ قال: لا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے دریافت کیا کہ ایک شخص انگور میں بیع سلم کرتا ہے ؟ انہوں نے اس میں کوئی حرج نہ سمجھا، میں نے عرض کیا کہ : میرے ساتھ انگور میں بیع سلم کی گئی ہے، کیا میں اس کو خشک حالت میں لے لوں ؟ فرمایا کہ نہیں۔