حدیث نمبر: 24598
٢٤٥٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن الأعمش عن إبراهيم قال: كانوا يستحبون كسب اليد على التجارة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے مروی ہے کہ صحابہ وتابعین تجارت کر کے ہاتھ سے کمانے کو پسند فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 24599
٢٤٥٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن وائل بن داود عن سعيد ابن (المسيب) (١) قال: سئل النبي ﷺ (٢): أي الكسب (أطيب) (٣)؟ قال: "عمل الرجل بيده، وكل (٤) بيع مبرور" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ کون سی کمائی زیادہ پاکیزہ ہے ؟ آپ علیہ السلام نے ارشاد فرمایا : آدمی کا اپنے ہاتھ سے کمانا اور ہر اچھی بیع (بیع صحیح) ۔