حدیث نمبر: 24588
٢٤٥٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي عن أشعث عن الحسن في رجل سرق عبدا فباعه (من آخر) (١) فمات في يد المشتري، قال: (ذهبت) (٢) دراهم المشتري، ويتبع صاحبُ العبد السارق.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو غلام چوری کر کے آگے فروخت کر دے ، پھر مشتری کے قبضہ میں غلام فوت ہوجائے تو مشتری کے دراہم ضائع ہوجائیں گے اور غلام کا مالک چور سے غلام کی قیمت وصول کرے گا۔