کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس بستی کو قبول کرنا جس میں مختلف گھر بھی ہوں اور درخت بھی
حدیث نمبر: 24536
٢٤٥٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي عن الشيباني قال: سألت سعيد بن جبير عن القرية يتقبلها وفيها العلوج والبيوت والنخل والشجر فكره ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر سے دریافت کیا گیا کہ کیا ایسے گاؤں کو (علاقہ) قبول کریں گے جس میں گھر درخت اور کھجور کے باغ ہوں ؟ آپ نے اس کو ناپسند کیا۔
حدیث نمبر: 24537
٢٤٥٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن عبيدة عن إبراهيم قال: سأله رجل وأنا أسمع: أيتقبل الرجل الأرض فيها العلوج والثمار والبيوت، فقال: لا.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ : کیا آدمی ایسے زمین کو قبول کرے گا جس میں پھل اور گھر اور درخت وغیرہ ہوں ؟ فرمایا کہ نہیں۔
حدیث نمبر: 24538
٢٤٥٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن أبي جعفر أنه كره قبالة (الرؤوس) (١) ولم ير (بالقرى) (٢) بأسًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر تعداد کے ضامن بننے کو ناپسند کرتے تھے، لیکن گاؤں میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔